وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں نئی سڑکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان
محسن نقوی کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی مذمت

.jpg&w=3840&q=75)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گلبرگ میں سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان سے ملاقات کی، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا سے اظہار یکجہتی کیا، محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
سربراہ مسلم لیگ (ق) نے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سڑکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا، دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے اس پر عملدرآمد کے لیے بات کی جائے گی۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ یہ کام شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا، یہ انمٹ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شہدا کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا، شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، دھماکے بہادر پاکستانی قوم کا مقدر نہیں، قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا
- 7 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 دن قبل

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
- 7 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- ایک دن قبل

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 دن قبل




