پاکستان

عمران خان پر پنجاب بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع

عمران خان پر پنجاب پولیس نے 54 مقدمات درج کررکھے ہیں، سرکاری وکیل

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 12th 2024, 2:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان پر پنجاب  بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع

پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان پر صوبے بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادیں۔

بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کے کیس میں سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان پر پنجاب پولیس نے 54 مقدمات درج کررکھے ہیں۔

سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر لاہور میں 21 مقدمات، راولپنڈی ڈویژن میں 19 اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل جاننے کے لیے ان کی بہن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی استدعا کر رکھی ہیں۔