پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر نومبر 12 2024، 11:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات ہوئی۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک جمہوریہ چیک دیرینہ تعلقات کثیر الجہتی شعبوں پر محیط ہیں۔

دونوں ہم منصب کے درمیان اقتصادی ترقی، مشترکہ علاقائی اورعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ چیک کی کمپنیز کو سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور میں اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سلامتی، پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔