جرم

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر نومبر 12 2024، 11:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے، ریاست پاکستان کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ پر مزاحمت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کو غیر ملکی فنڈنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بلوچستان میں کہاں ملٹری آپریشن ہورہے ہیں؟ مجھے تو بلوچستان میں کہی ملٹری آپریشن نظر نہیں آرہا، بلوچستان میں کہی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔

 سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں، بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے روکنا پڑیگا، اگر مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہورہے تو طاقت استعمال کرنی پڑے گی۔