جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری  کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔

صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع

پولیس ذرائع کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع

اسلام آباد: پہلے سے چھپے پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہوگئیں ہیں۔

گزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شر پسندوں سے اسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے چوبیس نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے، گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شرپسندوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار شر پسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

درجنوں ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے

جمیل الدین عالی نے  1965 ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران  لکھے گئے ملی نغموں سے شہرت حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

درجنوں ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان کے معروف دانشور،شاعر،ادیب اورشہرہ آفاق ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کو دنیا سے رخصت ہوئے نو سال کا عرصہ بیت گیا،انہوں نے جو بھی لکھا خوب لکھا،جیوے جیوے پاکستان اور اے وطن کے سجیلے جوانوجیسے نغموں سے شہرت پائی۔

جمیل الدین عالی 20جنوری 1925ءکو دہلی کے ایک علمی وادبی گھرانے میں پیدا ہوئے،انہوں نے بیک وقت شاعر، ادیب، محقق اور کالم نگار کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

جمیل الدین عالی نے  1965 ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران  لکھے گئے ملی نغموں سے شہرت حاصل کی،ان کے مشہور نغموں  میں اے وطن کے سجیلے جوانوں،اتنے بڑے جیون ساگر میں توں نے پاکستان دیااور اس کے علاوہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے لیے ”ہم تا ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں ہم مصطفوی ہیں“ شامل ہیں۔

جمیل الدین عالی کو اردو ادب کے لئے طویل خدمات کے اعتراف میں 1991ءمیں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور2004ءمیں تمغہ امتیازسے نوازاگیاتھا، جمیل الدین  عالی طویل علالت کے بعد 23 نومبر 2015ءکو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت  مقدمات درج

بشری بی بی کے بیان سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں،متن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب مخالف بیان ،بشری بی بی  کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت  مقدمات درج

سعدی عرب مخالف ویڈیو بیان کے معاملے پربانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر قوانین کے تحت دو مقدمے درج کر لیے گئے۔  

بشریٰ بی بی کے خلاف میں درج کیے گئے مقدمات  کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

متن کے مطابق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اور باہمی مفادات کے خلاف ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،سعودی عرب نے ہر لحاظ سے  ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سفارتی مدد کی ہے۔

پاکستان کے عوام اور قیادت سعودی عرب کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں،ایسے بیانات امت مسلمہ کے اتحاد کو کمزور کر سکتےہیں۔      

مقدمے میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح کے بیان پاکستانی عوام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف  ہےاور یہ سوچی سمجھی سازش ہے لہٰذا بشریٰ بی بی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll