جی این این سوشل

پاکستان

آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 تا مئی 2021 تک کے عرصے میں برآمدات 47 اعشاریہ ایک فیصد رہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

تفصیلات کے مطابق  آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں  وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ  جولائی 2020 تا مئی 2021 تک کے عرصے میں  برآمدات 47 اعشاریہ ایک فیصد رہیں ہیں ۔

 وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ برس  کے ایک ارب 29 کروڑ  ڈالر کے مقابلے میں رواں سال برآمدات  ایک ارب 90 کروڑ 8 لاکھ ڈالر  رہیں ہیں اور  جون 2021 تک 2 ارب ڈالر کا ہدف بھی پورا کرلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تیز ترین برآمدی ترسیلات کیلئے آئی ٹی کمپنیاں اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

صحت

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

 نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ انکوائری  کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔  

انتظامیہ مزید  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ  دوبارہ کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم برداشت  ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی  منظوری  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن  2005 میں منایا گیا۔

بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے  لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ  لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر   حملے میں 7 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

بلوچستان کے ضلع  قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے  7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں موجود شاہ مردان چیک پوسٹ پر  پیش آیا، حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملے  کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں  چیک پوسٹ ہونے والے دہشتگردانہ  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ  محسن نقوی کا کہنا تھا  اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم  کبھی نہیں اتار سکتے۔

واضح رہے  کہ کچھ روز قبل  کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پربھی  خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائدافراد  زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll