جی این این سوشل

تفریح

رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا مہمان کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟
رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو کیلئے مہمان کی شناخت سے پردہ اٹھادیا۔

رپورٹس کے مطابق معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے پہلے کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ ہیں۔

اسٹار فٹبالر کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مہمان ہوگا تاہم نام سامنے آنے پر مداح حیران ہیں کیونکہ مسٹر بیسٹ کو رونالڈو کا یوٹیوب کی دنیا میں سب سے بڑا حریف سمجھا جارہا تھا۔

رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر ویڈیو کو 16 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پہلے ہی ریکارڈ توڑ چکا ہے اور اس کے 67 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

تاہم یہ مسٹر بیسٹ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جن کے اس وقت یوٹیوب پر 330 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

علاقائی

وزیراعلیٰ کی پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی منظوری

چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ  کی پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی، چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔

مریم نوز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت 927 درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، 50ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلئے اخوت کو ٹرانسفر کیا گیا تھا جس میں سے 38 ہزار کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 20900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں، اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پرگھروں کیلئے سواتین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ جون 2025 تک 47 ہزار گھر اوراگلے دسمبر تک 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائیگا۔ 

اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی منظوری دی بھی گئی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کو تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے، نعروں اور دعووں پر یقین نہیں رکھتے، اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار

فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500  روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے اور آج بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500  روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2143روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2693 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700  روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ78 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی

 کشتی پر سوار 13 ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کر لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ، سب میرین  ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ دنیا کے سامنے آ گیا،  بھارتی بحریہ کی سب میرین گوا کے ساحل سے 70 میل دور مارتھوما نامی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی.

بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے. واضح رہے کہ  کشتی پر 13 ماہی گیر سوار تھے۔

متاثرہ ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کیا جا چکا ہے, تاہم ان کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق معلومات منظر عام پر نہیں لائی گئیں، لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے

واقعہ 21 نومبر کو گوا کے ساحل سے 70 سمندری میل دور پیش آیا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll