Advertisement
پاکستان

آئینی بینچ انتظامی کمیٹی نے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا

جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان آئندہ ہفتے آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 22nd 2024, 12:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئینی بینچ انتظامی کمیٹی نے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ انتظامی کمیٹی نے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان آئندہ ہفتے آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آئندہ ہفتے آئینی بینچ 5 ججز پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس عائشہ ملک منگل سے سپریم کورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت کریں گی۔

سپریم کورٹ کے جاری روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ متعدد مقدمات کی سماعت کرے گا، آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گی جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس نعیم افغان آئندہ ہفتے عدالتی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

جسٹس عائشہ ملک منگل سے سپریم کورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت کریں گی جبکہ آئینی بینچ کے ججز بھی آئندہ ہفتے سے معمول کے مقدمات سنیں گے، آئینی بینچ کے بعد ججز اپنے معمول کے مقدمات 11:30 بجے سنیں گے۔

آئینی بینچ کی آئندہ ہفتے کی کازلسٹ کے مطابق 27 نومبر کے لیے پانامہ پیپرز اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی گئی جبکہ طلبہ یونینز پر پابندی کے خلاف اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے لیے دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔

روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا جبکہ ملک میں جنگلات کی کٹائی کے خلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں، اردو کو سرکاری اداروں میں رائج کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد، صنعتوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی اور نایاب پرندے تلور کے شکار پر پابندی کے لیے دائردرخواست پر بھی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے غیرفعال ہونے کی درخواستیں اور وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 27 نومبر کو سماعت کرے گا۔

Advertisement
پشاور ہائیکورٹ میں تقرر ہونے والے 10 ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ میں تقرر ہونے والے 10 ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کتنے ارب میں فروخت ہوئے؟ 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کتنے ارب میں فروخت ہوئے؟ 

  • 10 منٹ قبل
نیپرا کے مہلک حادثات سے بچاؤ کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانےعائد

نیپرا کے مہلک حادثات سے بچاؤ کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانےعائد

  • 13 منٹ قبل
پشاور:ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 19 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور

پشاور:ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 19 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور

  • 26 منٹ قبل
چین کا امریکا کو منہ توڑ  جواب، امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد

چین کا امریکا کو منہ توڑ جواب، امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد

  • 2 گھنٹے قبل
رواں مالی سال کے  پہلے سات ماہ  میں  ملکی برآمدات، درآمدات  میں اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملکی برآمدات، درآمدات میں اضافہ

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان ریلویز کا  ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کا اعلان

پاکستان ریلویز کا ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
غزہ میں 15 ماہ کے دوران   اسرائیلی بمباری سے 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں 15 ماہ کے دوران اسرائیلی بمباری سے 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

  • 3 گھنٹے قبل
ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، بیرسٹر سیف

ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، بیرسٹر سیف

  • 21 منٹ قبل
حکومت کاپی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک اور کوشش کا آغاز

حکومت کاپی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک اور کوشش کا آغاز

  • 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست پر  ڈی سی سمیت فریقین سے جواب طلب

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست پر ڈی سی سمیت فریقین سے جواب طلب

  • 4 گھنٹے قبل
واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے لنکڈ ڈیوائسز پر  ویو ونس میڈیا  کا فیچر لا رہا ہے

واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے لنکڈ ڈیوائسز پر ویو ونس میڈیا کا فیچر لا رہا ہے

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement