اسلام آباد احتجاج:بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف راولپنڈی میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں اقدام قتل، کارسرکار مداخلت سمیت تعزیرات پاکستان کی 14دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی، علیمہ خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور،عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، عارف علوی اور خورشید خان سمیت متعدد افراد کو نامز د کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ 26 اکتوبر کی صبح ساڑھے 7 بجے پی ٹی آئی کارکنان نے فیض آباد ناکہ پر اشتعال انگیز نعرے بازی کی، ملزمان نے ٹائر جلا کر سڑک بند کی اور راستہ روک لیا ، ملزمان نے ڈنڈوں اور پتھراؤ کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا، جس سے کانسٹیبل جنید کی شرٹ پھاڑ کر نوشیروان سے سرکاری موٹرولا سیٹ چھین لیا، ملزمان نے ناکہ پر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی، 2 گولیاں سرکاری گاڑی پر لگیں۔
متن میں لکھا گیا کہ انسو گیس کی شیلنگ کے بعد پولیس نے موقع سے 77 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے موٹرولا وائرلیس سیٹ، آنسو گیس کے شیل، ڈنڈے، کنچے اور غلیلیں برآمد ہوئیں، ملزمان کے زیر استعمال 3 گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئی، ملزمان نے بانی پی ٹی ائی کی سازش مجرمانہ اور ایماء پر خلاف قانون مجمع اکھٹا کیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کر کے سڑک بند کی عوام کا راستہ روک کر شہری زندگی کو مفلوج کیا، ملزمان نے عام عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے حکومت ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلایا، ملزمان نے قتل کی نیت سے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی ۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 7 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 9 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 6 hours ago






