پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 170پولیس اہلکار زخمی ، 11 گاڑیاں جلائی گئیں،راولپنڈی پولیس
احتجاجی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیااور آنسو گیس کے شیل پھینکے، پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، آر پی او


راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پرتشدد ثابت ہوئی، احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز نے سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ہزاروں احتجاجی مظاہرین راولپنڈی میں داخل ہوئے، پولیس نے روکا تو مظاہرین نے پرتشدد رویہ اپنایا، پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ 24 نومبر کی کال پرامن ہوگی لیکن یہ کال پرتشدد بن کر سامنے آئی۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے، جس پر پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور مظاہرین کو روکنے کی بھر پورکوشش کی، مظاہرین اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کا مسلسل اعلان کرتے رہے۔ 24 نومبر کی کال سے پہلے بھی اس سیاسی جماعت نے احتجاج کی کال دی تھی۔
آر پی او راولپنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاج کے دوران راولپنڈی ڈویژن کے 170 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 کو گولی لگی، 24 نومبر کو احتجاج کے دوران مجموعی طور پر 262 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں میں پولیس کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں، ان کا کہنا تھا احتجاج کے دوران پورے راولپنڈی میں مظاہرین میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
بابر سرفراز نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران 1151 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں 64 افغان شہری تھے، صرف 4 افغان باشندوں کے پاس شناختی کارڈ تھے باقی تمام کے تمام غیرقانونی تھے، گرفتار افغان ہاشندوں سے اسلحہ، بال بیرنگ، کیل لگے ڈنڈے بھی برآمد ہوئے۔
آر پی او نے کہا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے موٹروے پر آگ لگائی گئی اور توڑ پھوڑ کی، راولپنڈی گزشتہ چند ماہ سے امن و امان کی صورتحال سے گزر رہا ہے،جبکہ اٹک کے مقام پر مظاہرین نے پولیس پر براہ راست فائرنگ بھی کی، انہوں نے مزید کہا پولیس کے 25 اہلکار تشویشناک حالت میں ہیں،جبکہ پولیس کی 11 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 6 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 8 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 5 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 hours ago







