پاکستان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔
پاکستان
پاکستان پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا
پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کی وطن واپسی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا۔
پی پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گورنر راج معاملے پر تاحال پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کرے گی جب کہ کے پی میں گورنر راج بارے حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر راج کا مخالف اور دوسرا حامی ہے۔
کھیل
جنوبی افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر
سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا
جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلےبلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگزمیں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 42 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ کوٹیز اور رباڈا نے بالترتیب 2 اور 1 ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان
علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کہاں ہیں اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار