پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا اے ٹی سی کا فیصلہ معطل کر دیا
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے کیا تھا
اسلام آباد ہائیکورٹ نےصحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے صحافی مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مطیع اللہ جان کی جانب سے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ ایف آئی آر میں آئس کی خرید و فروخت کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کو اب جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائے،بعدازاں عدالت نے مطیع اللہ جان کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے کیا تھا۔
دوسری جانب مطیع اللہ جان کی وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ آج ہی مطیع اللہ جان کی درخواست ضمانت دائر کی جائے گی، اس حوالے سے دائر درخواست میں ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے موقف اختیار کیا تھا کہ صحافی مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان
سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں انٹیلجینس بیسڈ آپریشن ، 8خوارج جہنم واصل
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
05 دسمبر کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے 2الگ الگ آپریشنز میں8خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ خان محمد کھوری سمیت 2 خوارج مارے گئے۔
جب کہ 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ مارا گیا خارجی خان محمد کھورے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس پر 1 ملین کی ہیڈ منی بھی مقرر کی تھی۔
علاقائی
لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، طلبا کا شدید احتجاج
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔
لاہور : لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
شیخ زید اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمار کو 3 گولیاں لگیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔
واضح رہے ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ کی تردید کردی۔
پنجاب پولیس نے بھی مؤقف اپنایا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
طالب علم کی ہلاکت کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا، وائس چانسلر آفس کے سامنے لگے گملے توڑ دیے گئے، کینال روڈ پر بھی احتجاج کیا گیا، جہاں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
پاکستان
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ اور گیار ویں اور بارویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ اور گیار ویں اور بارویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نوٹیفکیشن میں نتائج کے حوالے سے بھی بتادیا گیا ہے، میٹرک کے نتائج 15 جولائی اور انٹر کے نتائج 15 اگست تک آئیں گے۔
اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ میں اسکولوں میں تعلیمی سال26-2025 یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا جبکہ کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 میں شروع ہوگا۔
بعدازاں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار ہے، موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی اور موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانسیسی وزیراعظم مشیل بارنیئر خلاف تحریک عدم اعتماد منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار