پاکستان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،دفتر خارجہ
پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،ممتاز زہرا بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کئی مواقع پر کہہ چکی ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق روسی اسپیکر کے دعوت نامے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں، جس میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
فلسطین اور غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین میں جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے، پاکستان لبنان میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
دنیا
بنگلہ دیش : سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی نفرت انگیز تقاریرنشر کرنے پر پابندی عائد
حسینہ واجد کی تقاریر مسلسل گردش کرتی رہیں تو گواہان کو ٹریبیونل تک لانے میں مشکلات ہوں گی،پراسیکیوٹر
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق مفرور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی نفرت انگیز تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش کا عالمی فوجداری ٹریبونل (آئی سی ٹی) اس وقت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران قتل عام سمیت دیگرالزامات کی تفتیش کر رہا ہے اور ان فسادات کے نتیجے میں وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔
پروسیکیوٹر غلام مناور حسین تمیم کی جانب سے صحافیوں کو بتایا گیا ہے کہ ٹربینول اس وقت شیخ حسینہ کے خلاف کئی مقدمات کی تفتیش کر رہا ہے،انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئی سی ٹی نے سابق وزیراعظم کی تقاریر پر پابندی عائد کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
پراسیکیوٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کی نفرت انگیز تقریر پر اس وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے کہ قانونی کارروائی کے دوران اس سے گواہان اور متاثرین پر دباؤ ہوسکتا ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ ان کی تقاریر مسلسل گردش کرتی رہیں تو گواہان کو ٹریبیونل تک لانے میں مشکلات ہوں گی۔
واضح رہے کہ حسینہ واجد کی برطرفی سے چند ہفتے قبل سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے زیادہ تر اموات پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی تھیں، اقتدار سے الگ ہونے کے بعد حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئیں تھیں.
پاکستان
سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں انٹیلجینس بیسڈ آپریشن ، 8خوارج جہنم واصل
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
05 دسمبر کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے 2الگ الگ آپریشنز میں8خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ خان محمد کھوری سمیت 2 خوارج مارے گئے۔
جب کہ 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ مارا گیا خارجی خان محمد کھورے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس پر 1 ملین کی ہیڈ منی بھی مقرر کی تھی۔
تفریح
سال 2024 میں پاکستانیوں نے کس یوٹیوبر کو سب سے زیادہ دیکھا؟
فہرست میں رجب کی فیملی کا پہلا نمبر ہے ان کے بعد انایا ایشال فیملی کا نمبر ہے
مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی جانب سے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے۔
یوٹیوب نے پاکستان میں 2024 کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے،اس سال کی فہرست تین کیٹگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں۔
2024 میں یوٹیوب کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور پاکستانی کری ایٹرز نے پہلے سے کہیں زیادہ کنٹنٹ اپ لوڈ کیا، گزشتہ سال مقامی کری ایٹرز کی جانب سے اپ لوڈ کیے جانے والے کنٹنٹ کے کل گھنٹوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔
سال 2024 میں انٹرٹینمنٹ کا شعبہ سب سے آگے رہا جس میں ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
فہرست میں رجب کی فیملی کا پہلا نمبر ہے ان کے بعد انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز، یو آر کرسٹیانو، ڈکی بھائی، سسٹرولوجی، چھوٹا علی وی لاگ، ڈاکٹر امتیاز احمد، شیراز ولیج وی لاگ اور فاطمہ فیصل شامل ہیں۔
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
فرانسیسی وزیراعظم مشیل بارنیئر خلاف تحریک عدم اعتماد منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
پاکستان 2 دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار