Advertisement
پاکستان

پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی

مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 30th 2024, 3:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں کل ووٹر ز  کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔

پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے، مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے۔

رپورٹ  کے مطابق صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے۔

اسی طرح  بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے، خیبر پختونخواہ میں دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد ووٹر رجسٹر ہیں، جبکہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔

Advertisement
Advertisement