اسلام آباد پولیس کے افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پر وقار تقریب کا انعقاد
اسلام آباد پولیس بہادری اور شجاعت کی مثالیں قائم کرتے ہوئے تمام پولیس فورسز میں ممتاز ٹھہری اور ان کے لئے مشعل راہ بنی۔


اسلام آباد پولیس کا اپنے بہادر ،نڈراور غیور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژنز کے افسران نے شرکت کی ۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لئے بے مثال بہادری اور لازوال قربانیاں پیش کرنے والے افسران کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میرے تمام افسران نے 72گھنٹے شاہراہ پر موجود رہ کر اس شہر کے باسیوں کے امن کو قائم رکھا اور شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے حالیہ امن و امان کی صورتحال کے دوران بھرپور بہادر ی اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے اپنے بہادر ،نڈراور غیور پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پر وقار تقریب کا انعقادکیا۔
تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی اسلا م آباد سید علی رضا،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی محمد جواد طارق ،تمام اے آئی جیز ، ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت تمام ڈویژنز کے پولیس افسران موجود تھے۔
آئی جی اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کے قیام کے لئے بے مثال بہادری اور لازوال قربانیاں پیش کرنے والے پولیس افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک بہادر فورس کا کمانڈر ہوں، مجھے اسلام آباد پولیس میں اپنے فرا ئض کو ادا کرنا ہمیشہ یاد رہے گا ، پولیس فورس میں موجود ہر افسراللہ کی طرف سے چناہو ا اور متعین کردہ ہے ،آ پ افسران نے اللہ کے ساتھ کئے گئے وعدہ کی تجدید کرتے ہوئے لوگوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکام بنایا۔
اسلام آباد پولیس بہادری اور شجاعت کی مثالیں قائم کرتے ہوئے تمام پولیس فورسز میں ممتاز ٹھہری اور ان کے لئے مشعل راہ بنی۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس میں موجود افسران کے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے یہ افسران پورے پاکستان سے چنے ہوئے پھولوں کے گلدستہ کی مانند ہیں،میرے تمام افسران پورے پاکستان کے علاقوں کی ثقافت ،جرت اور بہادری کی نمائندگی کرتے ہیں ،آپ سب نے اپنے اساتذہ، والدین، اپنے کمانڈراور اس شہر کے باسیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری فورس نے اپنے شہریوں کی خدمت اور ان کی حفاظت کے ساتھ شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے بھرپور بہادری کا مظاہرہ کیا۔میرے تمام افسران چاہے وہ ایگزیکٹیو اسٹاف ہو یا منسٹریل اسٹاف تمام میدان عمل میں موجود رہے اور دن رات 72گھنٹوں شاہراں پر موجود رہ کر اس شہر کے باسیوں کے امن کو قائم رکھا اور کسی شہری کے جان ،مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچنے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے تمام افسران کو اس بہادری اور شجاعت کی ہمت اللہ کی طرف سے عطاہوئی ،تمام پولیس افسران اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران نے ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کو ناکام بنایا۔

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
- 9 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
- 5 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟
- 8 گھنٹے قبل

ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان
- 9 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار
- 9 گھنٹے قبل

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی ،تحقیقات جاری
- 8 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)
