چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے۔

کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی کا ٹیکس کے نام پر خون نچوڑا جا رہا ہے، کٹھ پتلی وزیراعظم کو دھاندلی سے ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دھاندلی کی کوشش کو ناکام بنائیں گے، پیپلز پارٹی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی، کشمیر کیلئے ہزار سال لڑنا پڑا تو لڑیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کشمیر میں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم بنایا جائے جسے اسلام آباد سے چلایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں،کشمیر کے معاملے پر کسی سے بھی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا مقبوضہ کشمیر کیلئے شروع کیا گیا سفرآج تک جاری ہے، پیپلزپارٹی کی سیاست آج بھی کراچی سے کشمیر تک ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بتایا جائے وزیراعظم عمران خان کس کے کہنے پر پالیسیاں بنارہے ہیں، کٹھ پتلی وزیراعظم سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نام پرعام آدمی کا خون چوسا جارہا ہے، اس ملک کے سفید پوش طبقے کو ایک عذاب میں ڈال دیا گیا، جس تیزی سے مہنگائی اور بےروزگاری بڑھ رہی ہے، کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔
ملک بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

اکوڑہ خٹک خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کی نمازہ جنازہ ادا،والد کے پہلو میں سپردخاک
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان میں رواں سالپولیو کا چھٹا کیس سامنے آ گیا،مجموعی تعداد 74 ہو گئی
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
- 4 گھنٹے قبل

کپتان روہت شرما کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا
- 16 منٹ قبل

آرمی چیف کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: محکمہ پراسیکیوشن کا پولیس انویسٹی گیشن پر عدم اطمینان کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل

نامور بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
- 6 گھنٹے قبل

سمندری گھاس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل

صدر ، وزیر اعظم کی رمضان المبارک کے آغاز پر تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل
ایس سی او کا نکیال میں فری لانسنگ ہب کا قیام
- 4 گھنٹے قبل

لاہور:ٹریفک وارڈن کا معذور رکشہ ڈرائیور پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل
- 6 گھنٹے قبل