عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، صوبائی مشیر اطلاعات
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا نے کہا کہ عطا تارڑ مکمل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا اسلام آباد کے احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر اس نااہلی پر نااہل ٹولے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں لکھنا چاہیے، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کرسکتے تھے لیکن انہیں مطلوب مراد سعید ان کی آنکھوں سے اوجھل تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، انہیں مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی خیبر پختونخوا میں موجودگی بارے بھی عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید خیبر پختونخوا میں کہیں پر بھی نہیں ہے، عطا تارڑ بے سر و پا جھوٹ نہ بولے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عطا تارڑ سچ چھپانے کی کوشش میں ہر پریس کانفرنس میں پچھلی پریس کانفرنس کے دعوؤں کی نفی کرتے ہیں۔ سانحے کے فوری بعد موصوف نے ڈی چوک جاکر ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں دعوی کیا تھا کہ یہاں پر گولیوں کے کوئی خول نہیں ملے،اب دعوی کررہے ہیں پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح جتھے آئے تھے جس نے فائرنگ کی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر فائرنگ ہوئی ہے تو پھر خول نہ ہونے کا دعوی کیوں اور کیسے کیا؟ عطا تارڑ ایک جھوٹ چھپانے کے لیے 100 جھوٹ بول رہے ہیں۔
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 3 گھنٹے قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 3 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 2 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 3 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل