پاک فوج ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، آرمی چیف
قوم کی حمایت سے مسلح افواج ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قوم کی حمایت سے مسلح افواج ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا جبکہ پاک فوج کے سربراہ کو مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس سمیت مختلف یونٹس نے مربوط فائر پاور سمیت مختلف آپریشنز کیے، مشق میں الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں اور انفارمیشن آپریشنز کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جس کا مقصد دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات پھیلانے کی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فوجیوں کے ساتھ پورا دن میدان میں گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے دشمن کی طرف سے درپیش کسی بھی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، قوم کی حمایت کے ساتھ، تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
قبل ازیں مشق کے علاقے میں پہنچنے پر کمانڈر گوجرانوالہ کور اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 12 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 10 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 10 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 12 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 10 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 12 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 10 گھنٹے قبل