Advertisement
تجارت

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ر زبردست تیزی

ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 3rd 2024, 3:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ر زبردست تیزی

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے،100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Advertisement