میڈیا رپورٹس کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگی جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا


ایلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 تھی جب کہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کیلیفورنیا تھا۔
امریکی حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔ سونامی کی وارننگ بعد میں واپس لے لی گئی لیکن آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگی جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہوگیا جس سے 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
امریکی پاور آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کے بعد کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے کے 99 ہزار صارفین میں سے 10 فیصد بجلی سے محروم ہو گئے۔
کیلیفورنیا اسٹیٹ کے سینیٹر مائیک میک گائیر نے کہا کہ امدادی ٹیمیں ہنگامی کارروائیوں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں اور وہ ہمبولڈ اور ڈیل نورٹ کاؤنٹیز کے متاثرہ علاقوں میں مقامی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ ریاستی ہنگامی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں، اور ریاستی سطح پر امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ہونے والے نقصانات یا ہلاکتوں کے اعداد و شمار جمع کیے جا رہے ہیں اور تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 19 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 11 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 11 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 9 hours ago





