Advertisement
تجارت

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رحجان برقرار، انڈیکس 815 پوائنٹس بڑھ گیا

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 109380 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر دسمبر 6 2024، 11:01 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رحجان برقرار، انڈیکس 815 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ ساز تیزی کا رجحان آج بھی جاری رہا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 815 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 815 پوائنٹس یا 0.75 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 53 پر پہنچا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 8 ہزار 238 پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل کاروبار کے آغاز میں  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  100 انڈیکس بھی 109000 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 109380 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 3 ہزار 134 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 108238 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف  ملک  بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے

  • 2 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات

گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات

  • 10 گھنٹے قبل
5 فروری کشمیرڈے،  ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان 

5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان 

  • 13 گھنٹے قبل
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان  کر دیا

وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا

پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا

  • 18 منٹ قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا

  • ایک گھنٹہ قبل
مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا

مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا

  • 15 گھنٹے قبل
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب

فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب

  • ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ دوبارہ زیر غور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ دوبارہ زیر غور

  • 13 گھنٹے قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان  انتقال کرگئے

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم

پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement