پاکستان

خیبر پختونخوا  میں گورنر نہیں وزیراعلیٰ یونیورسٹیز کا چانسلر ہوگا، ترمیمی بل منظور

ترمیمی بل 2024 کے تحت خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر صرف خواتین ہوں گی،جبکہ  وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 دن قبل پر دسمبر 6 2024، 4:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا  میں گورنر  نہیں وزیراعلیٰ یونیورسٹیز کا چانسلر ہوگا، ترمیمی بل منظور

صوبائی اسمبلی نے 'خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024' منظور کرلیا۔

 ترمیمی بل کے پی کی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے 'خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024' پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

ترمیمی بل کے تحت وزیرِ اعلیٰ تمام پبلک سیکٹرز کی یونیورسٹیوں کے بھی چانسلر ہوں گے۔

بل کے متن کے مطابق وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار وزیرِ اعلیٰ کے پاس رہے گا، ترمیمی بل 2024 کے تحت خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر صرف خواتین ہوں گی،جبکہ  وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ہے۔ 

 مدت ملازمت حکومت کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کےجائزے سےمشروط ہوگی جب کہ مانیٹرنگ کمیٹی وائس چانسلرکی کارکردگی کا جائزہ لےگی اور 65 فیصد سےکم کارکردگی پر مدت ملازمت ختم کی جاسکے گی۔