- Home
- News
فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب میں ترقی نہیں ہو سکتی ، وزیر اطلاعات پنجاب
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے فتنہ پارٹی کے احتجاج کی کال پر بھی کان نہیں دھرے تھے، مسلم لیگ ن کل بھی پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی تھی، آج بھی ہے
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کا اچھا نہیں ہوسکتا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے تاریخی فتح حاصل کی، کل ملک کی سب سے مقبول جماعت کے دعویٰ کی قلعی کھل گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا نے اسکالر شپ پروگرام کو سراہا، پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلیے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی، وزیراعلیٰ پنجاب نے آج سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے فتنہ پارٹی کے احتجاج کی کال پر بھی کان نہیں دھرے تھے، مسلم لیگ ن کل بھی پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی تھی، آج بھی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52 ہزار 19 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم میں شفافیت کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے کل پاکستان کے اداروں کے خلاف بیانیہ مسترد کردیا، جب بھی انہوں نے پنجاب میں فساد کی کال دی عوام نے مسترد کی، فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کا اچھا نہیں ہوسکتا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر سے اپلائی کرسکتے ہیں، فری سولر پینل اسکیم کا مقصد عوام کو منہگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے، سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولرسسٹم لگائے جائیں گے، صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 30 برس بیت گئے
- 14 منٹ قبل
ٹیکسز کی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر چکے ، وفاقی وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ :اسرائیلی فوج کا فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پرحملہ، 5 صحافی شہید
- 2 گھنٹے قبل
پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار
- 3 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
- 3 گھنٹے قبل