- Home
- News
دہشت گردی ناسور بن چکی ہے، اس کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے، وزیر اعظم
ہم نے 2016ء میں دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا مگر بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ قدم اٹھایا ہے،شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کو ختم کردیا تھا مگر بدقسمتی سے اس نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، دہشت گردی ناسور بن چکی ، اس کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے۔
پاکستان نیول وار کالج لاہور میں ساتویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحریہ ہرطرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کےبہادرافسراورجوان پاکستان کی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بلیواکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، بلیو اکانومی سے ہی ہماری ترقی و خوشحالی ممکن ہے، دوست ملک چین بحری شعبہ میں تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔گوادرکی بندرگاہ ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہے،
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے اپیکس کمیٹی کے اجلاس ہوئے، دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار افراد شہید ہوئے، اس جنگ میں ہمارے ملک کا تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا،
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے 2016ء میں دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا مگر بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ قدم اٹھایا ہے ہم نے طے کرلیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہمارے افسران و جوان عوام کے محفوظ مستقبل کے لیے جانیں دے رہے ہیں۔
پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل
ٹیکسز کی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر چکے ، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی
- ایک گھنٹہ قبل
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 30 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل
بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا
- 18 منٹ قبل
غزہ :اسرائیلی فوج کا فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پرحملہ، 5 صحافی شہید
- 4 گھنٹے قبل