تجارت

شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد  ٹیکس وصول کرنے کا اعلان

شادی ہال میں تقریب کرنے  پر بکنگ کرنے والوں کو 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 دن قبل پر دسمبر 6 2024، 6:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد  ٹیکس وصول کرنے کا اعلان

شادی ہال میں تقریب کرنے  پر بکنگ کرنے والوں کو 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے شادی ہالز میں تقریبات کرنے پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے ایف بی آر حکام اور شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں شادی کی تقریبات پر ٹیکس لگانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ شادی ہالز میں کسی بھی تقریب کی بکنگ پر بھی فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا  کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔