اسلام آباد:پردیس میں پاکستانی پاکستان کوخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں:ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اس بات کاثبوت ہے:اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے حوالے سے فراہم کردہ اعداد وشمار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے اچھی خبرآئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ جمعے تک اوورسیز پاکستانیوں نےڈیرھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، دو ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔
Good news from SBP. #RoshanDigitalAccount achieves more milestones. Inflows crossed $1.5 bn on Friday, with investment in Naya Pakistan Certificates surpassing $1 bn. Accounts & deposits have set new records since the $1 bn event 2 months ago. https://t.co/sEe2wiOYrG pic.twitter.com/hAIx2Rko4Z
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 27, 2021
وزیراعظم نے اس موقع پرکہا کہ پردیس میں موجود پاکستانی اپنے وطن عزیز کوخوشخال دیکھنا چاہتے ہیں ان کا سب کچھ پاکستان میں ہے ، ان کے والدین ، بہن بھائی ، بیوی بچے اورتمام رشتہ دار پاکستان میں ہیں اس لیے ان کی یہ خواہش ہے کہ پاکستان خوشحال رہے اوران کے اپنے بھی خوش رہیں نہ وہ پریشان ہوں نہ وہ پردیس میں پریشان ہوں اوراتنی بڑی سرمایہ کاری اسی بات کا قوی ثبوت ہے

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago





