Advertisement
پاکستان

صدر مملکت نے قومی اسمبلی  کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کر لیا

قومی اسمبلی اجلاس میں دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 8th 2024, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت نے قومی اسمبلی  کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کر لیا

صدر مملکت آصف  علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان  نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے ک مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مدارس رجسٹریشن سے متعلق معاہدے پر دستخط کے لیے 8 دسمبر تک کا وقت دیا ہے، جبکہ جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کا رخ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Advertisement