علاقائی
کراچی: سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی
مئیر کراچی نے سونیا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی
کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی۔
سفاری پارک کے ذرائع نے بتایا کہ ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح جب عملہ پہنچا تو ہتنھی کو مردہ پایا۔
ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جبکہ چند روز قبل چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا، جبکہ سونیا کی موت کے بعد اب صرف دو ہتھینیاں سفاری پارک میں رہ گئی ہیں۔
سفاری پارک کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا، موسم ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں ہتھنی کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا، مئیر کراچی نے سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی، ہتھنی کا مکمل پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔
پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہو گئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے تک پہنچ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 450 روپے ہو گئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ہوا۔ اور 10 گرام چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 2 ہزار 957 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 693 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 3 فیصد رینگ کی پیش گوئی کی ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے رواں مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی ، اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے بعد مالیاتی استحکام آیا ہے۔
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
علاقائی
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
16 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک خاران کیمپس کے علاوہ تمام کیمپسز سردیوں کی تعطیلات کے لئے بند رکھا جائے گا، انتظامیہ
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
یونیورسٹی آف بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک خاران کیمپس کے علاوہ تمام کیمپسز سردیوں کی تعطیلات کے لئے بند رکھا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شعبہ جات کے سربراہ اس دوران اپنے محکموں میں موجود رہیں گے تاکہ یونیورسٹی کے اثاثوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ غیر تدریسی عملے کو ڈیوٹی پر رہنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق ہاسٹل پرووسٹس کو 14 دسمبر 2024 تک ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر کی منظوری سے کیا گیا ہے۔
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا