- Home
- News
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
مریم نواز چین کے وزراء، اعلی حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں، مریم نواز دوست ملک کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔
بیجنگ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پر گلدستہ پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے استقبال کیلیے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے 6 اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
جبکہ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا، پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران نے بھی پنجاب کے وفد کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی جبکہ چین کے وزراء، اعلی حکام اور ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ چین میں مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔
ٹیکسز کی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر چکے ، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا
- 11 منٹ قبل
پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ :اسرائیلی فوج کا فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پرحملہ، 5 صحافی شہید
- 4 گھنٹے قبل
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 30 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل
ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی
- ایک گھنٹہ قبل