پاکستان

وزیر اعظم کی نواز شریف سمیت اہم  پارٹی رہنماؤں سے ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

نواز شریف سے ملاقات  میں وزیر اعظم نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت مدارس بل  پر گفتگو کی اوراپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے رپورٹ پیش کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 18 دن قبل پر دسمبر 8 2024، 7:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کی نواز شریف سمیت اہم  پارٹی رہنماؤں سے ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف  نے نواز شریف سمیت اہم پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ  ملاقات کی، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم کی نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ،جہاں دونوں بھائیوں نے والدین  کی قبروں  پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
نواز شریف سے ملاقات  میں وزیر اعظم نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت مدارس بل  پر گفتگو کی، وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے نواز شریف کو رپورٹ پیش کی۔
اس سے قبل لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی ملاقات کی، دونوں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور صوبے کے امور پر گفتگو کی گئی۔
شہباز شریف رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وزیر اعظم سے  پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے بھی ملاقات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے دیگر اراکین قومی اسمبلی جن میں  اظہر قیوم ناہرہ، ذوالفقار احمد بھنڈر، مسلم لیگی رہنما میاں مرغوب احمد اور حافظ میاں محمد نعمان نے الگ الگ ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل پر بات کی۔