پاکستان

ڈی چوک احتجاج، 19 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزمان کے انکشافات پر دیگر گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور برآمدگیاں بھی کرنی ہیں، پراسیکیوٹر

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 دن قبل پر دسمبر 9 2024، 4:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی چوک احتجاج، 19 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 19 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈی چوک سے احتجاج کے معاملے پر گرفتار 19 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے، ملزمان کا مجموعی طور پر 11 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے جس میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کے انکشافات پر دیگر گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سے برآمدگیاں بھی کرنی ہیں۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے استدعا کی ملزمان کا مزید 20،20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، جس پر عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔