جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ایکس پر  پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس عامر فاروق سوشل میڈیا ایپ ایکس ( ٹوئٹر) پر پابندی کے خلاف درخواست پر 6 فروری 2025 کو کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایکس پر  پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
ایکس پر  پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپس ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سوشل میڈیا ایپ ایکس ( ٹوئٹر) پر پابندی کے خلاف درخواست پر 6 فروری 2025 کو کریں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل 2مئی اور 11 جون کو ایکس کی بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی، 22 نومبر کو کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی۔

تجارت

آئی ایم ایف کے 7ارب ڈالر قرض پر پانچ فیصد شرخ سو، واپسی 10 سال میں ہو گی

عالمی مالیاتی ادارے کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا، وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کے  7ارب ڈالر قرض پر پانچ  فیصد شرخ سو، واپسی 10 سال میں ہو گی

پاکستان عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالر قرض پر کتنا سود ادا کرے گا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 5 فیصد شرح سود پر قرض لیا ہے ،قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا۔

وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا ،چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے گئے 8 بلز کو زیر غور لایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں ایک ایوان سے منظور اور دوسرے ایوان سے نامنظور ہونے والے بلز بھی زیر بحث آئیں گے۔


ذرائع کے مطابق ان بلز میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے، جسے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجا تھا۔

بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، وزارت قانون سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس بل کو پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کیا جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش

سکیورٹی پر موجود اہلکاروں نے مداخلت کرکے ان کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی  خودکشی کی کوشش

مارشل لاء کے ناکام نفاذ کے الزام میں گرفتار جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے حراستی مرکز کے اندر مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم، سکیورٹی پر موجود اہلکاروں نے مداخلت کرکے ان کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سابق وزیر دفاع کی جانب سے خودکشی کی کوشش کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ناکام مارشل لاء کے حوالے سے اپنی تحقیقات میں صدر یون سک یول کے دفتر کی تلاءشی لی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر دفاع نے حراستی مرکز میں باقاعدہ گرفتاری سے قبل خودکشی کی کوشش کی، کوریا کریکشنل سروس کے کمشنر جنرل شن یونگ ہی نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک باتھ روم میں پیش آیا، جب جیل کے ایک افسر نے باتھ روم کا دروازہ کھولاء تو کم یونگ ہیون نے کوشش ترک کر دی۔

جنوبی کوریا کے صدر یون کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جانے والے کم یونگ ہیون پر صدر کو مارشل لاءء کی سفارش کرنے اور قانون سازوں کو ووٹنگ سے روکنے کے لیے قومی اسمبلی میں فوج بھیجنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll