پاکستان

وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی

فیصلے سے قومی خزانے کو 200 ارب روپے کی بچت ہو گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Dec 10th 2024, 3:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کے دوران مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویوکی منظوری دے دی۔

8 آئی پی پیز جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز پاور پلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی گئی ، اس کے علاوہ انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ بھی ٹیرف ریویو کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز پر تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا، فیصلے سے قومی خزانے کو 200 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ اس سے قبل پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی منظوری دے چکی ہے۔