Advertisement
پاکستان

مریم نواز کا دورہ چین: بیجنگ پنجاب کلین ائیر کے نام سے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

چین اور صوبہ پنجاب نے ماحولیاتی بہتری، بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجرکاری کے تحفظ و فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 10 2024، 10:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم نواز کا دورہ چین: بیجنگ پنجاب کلین ائیر کے نام سے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز چین کے تاریخی دورے پر ہیں، اپنے دورے کے دوران مریم نواز نے بیجنگ پنجاب کلین ایئر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
۔ تفصیلات کے مطابق چین اور صوبہ پنجاب نے ماحولیاتی بہتری، بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجرکاری کے تحفظ و فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور چین کے ماحولیاتی وزیر ہوانگ رانچیو نے ملاقات میں چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ایئر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنانے پر اتفاق کیا۔
فیصلے کے تحت چین اور صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی علوم کا تبادلہ، پالیسی کوآرڈینیشن، استعداد میں اضافے، ڈیٹا مانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہوسکے گا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے چین کی مہارت سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ زراعت، ماحول دوست مشینری اور زرعی ٹیکنالوجی میں پنجاب کی مدد کی جائیگی، ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال میں بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔

Advertisement
Advertisement