علاقائی
ژوب: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 15 خوارج ہلاک
فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی عارف الرحمن نے جام شہادت نوش کیا
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 15 خارجیوں ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اور خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 خارجی ہلاک ہو گئے ، جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحمن نے جام شہادت نوش کیا۔
شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہر ہ سے تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو بے اثر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دنیا
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما نے اس سلسلےمیں تین ضروری بلز میں سے پہلے بل کی منظوری دے دی۔
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب پہنچ گیا ۔
روس،افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی طرف ایک اورقدم آگے بڑھ گیا اور اس کی پارلیمنٹ نے ایک ایسے قانون کےحق میں ووٹ دےدیا جس سے طالبان کو ماسکو کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی راہ ہموار ہوگی۔
روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما نے اس سلسلےمیں تین ضروری بلز میں سے پہلے بل کی منظوری دے دی۔
مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر تسلیم کیے جانے کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ گروپ کا خواتین کے حقوق کے حوالے سے قدامت پسندانہ رویہ ہے۔ طالبان نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے ہائی اسکول اور یونیورسٹیاں بند کر دی ہیں اور مرد سرپرست کے بغیر ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی قانون کی تشریح کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔
فی الحال کوئی بھی ملک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جس نےاگست 2021 میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جب امریکا کی زیر قیادت افواج نے 20 سال کی جنگ کے بعد افراتفری میں ملک سےانخلا کیا تھا ، تاہم روس بتدریج طالبان کےساتھ اپنے تعلقات استوار کر رہا ہے، جس کےبارے میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے جولائی میں کہا تھا کہ اب وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہمارے اتحادی ہیں۔
ماسکو، افغانستان سے لے کر مشرق وسطیٰ تک کے ممالک میں موجود عسکریت پسند گروپوں کو اپنے لیے ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ سمجھتا ہے، جہاں روس نے رواں ہفتے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کےخاتمے کے ساتھ ایک اہم اتحادی کھو دیا ہے۔
رواں سال مارچ میں مسلح افراد نے ماسکو کے باہر ایک کنسرٹ ہال میں ایک حملے میں 145 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جس کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ داعش نے قبول کی تھی۔ امریکی حکام نے کہا تھا کہ ان کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اس حملے کی ذمہ دارگروپ کی افغان شاخ داعش خراسان (داعش کے) ہے۔
افغانستان میں روس کی اپنی پیچیدہ اور خون آلود تاریخ ہے۔ سوویت فوجوں نےدسمبر 1979 میں ایک کمیونسٹ حکومت کو سہارا دینے کےلیےملک پر حملہ کیا، لیکن مجاہدین کے خلاف ایک طویل جنگ میں وہ ناکام ہو گئے۔
پاکستان
پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی
پاکستان اور تاجکستان نے آج اسلام آبادمیں ساتویں پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے اختتامی اجلاس میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے تجارت میں اضافے‘ رکاوٹیں دور کرنے اور تاجکستان پاکستان راہداری تجارت معاہدے کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ کے بارے میں ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے قیام کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاسا1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل ہوگا جس سے دنوں ممالک بھرپور انداز میں مستفید ہوں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے توانائی ار آبی وسائل کے وزیرجیم اے ڈیلتر نے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی‘ تجارت‘ زراعت ‘ تعلیم اور صنعت کے شعبوں میں تعاون اور باہمی فائد ے کے لئے وسیع مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے تاجکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان
ایس آئی ایف سی (سٹرٹیجک اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس
اجلاس میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پالیسی سطح پر متعلقہ معاملات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ایس آئی ایف سی (سٹرٹیجک اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔
کمیٹی نے عالمی کنسلٹنٹس کی مدد سے وزارتوں اور محکموں کو فراہم کی جانے والی مشاورتی معاونت کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید منصوبے پیش کیے جائیں۔
اجلاس میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پالیسی سطح پر متعلقہ معاملات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں تمام متعلقہ وزارتوں کو پیش رفت تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے، اور مختلف شعبوں کے امور پر اتفاقِ رائے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی حکمت عملی مرتب کی گئی۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
دنیا 12 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ