چیف جسٹس یحییٰ آفرید ی کا گوادر سب جیل کا دورہ،قیدیوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ
اس دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور دیگر ججز بھی ان کے ہمراہ تھے


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے گوادر سب جیل کا دورہ کیا اور جیل میں قیدیوں کوملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
چیف جسٹس پاکستان ملک کےدور دراز علاقوں کے دورے پر ہیں، چیف جسٹس کے ان دوروں کا مقصد قیدیوں کو ملنے فراہم کردہ اور کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں اپنے دورے کے دوسرے روز چیف جسٹس آف پاکستان نے سب جیل گوادر کا دورہ کیا اور جیل زیر سماعت قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
چیف جسٹس نے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری پر توجہ اور صوبے کے ہر ڈویژن میں ایک جیل کے قیام پر زور دیا۔
علاوہ ازیں چیف جسٹس نے بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جیل کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ حکام نے چیف جسٹس کو مکران اور ژوب میں جیلوں کے قیام کی یقین دہانی کروائی۔
سب جیل گوادر کے دورے میں جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑاور مانیٹرنگ جج برائے جیل خانہ جات جسٹس روزی خان بڑیچ بھی ہمراہ تھے۔

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا،سپارکو
- 2 گھنٹے قبل

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 2 گھنٹے قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- 3 گھنٹے قبل

اترا کھنڈ: مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 12 منٹ قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل