Advertisement
علاقائی

ژوب: سیکیورٹی فورسز کی بڑی  کارروائی، 15 خوارج ہلاک

فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی عارف الرحمن نے جام شہادت نوش کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 10 2024، 11:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ژوب: سیکیورٹی فورسز کی بڑی  کارروائی، 15 خوارج ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 15 خارجیوں ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اور خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس  کے نتیجے میں 15 خارجی ہلاک ہو گئے ، جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحمن نے جام شہادت نوش کیا۔
شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہر ہ سے تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو بے اثر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز قوم دہشت گردی کے خاتمے  کے لیے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement