جی این این سوشل

تجارت

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری

 رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔    

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری کردی گئی۔  

 رپورٹ کے مطابق  ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 3 فیصد رینگ کی پیش گوئی کی ہے،  ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے رواں مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی ، اے ڈی بی  رپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے بعد مالیاتی استحکام آیا ہے۔ 

 رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔    

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کا  شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  وزیراعلی ٰ پنجاب کی  ٹیم کو جنکو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، مریم نواز شریف نے  پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار  کیا  اور جنکو کمپنی کو سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا ۔  

 مریم نواز نے چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور  دیا ، انہوں نے  جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  جِنکو سولر کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت  دی ۔  

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔  

اس موقع پر انہوں نے کہا پنجاب میں عوام کے لئے سولر پینل میگا پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے، توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لئے سولر انرجی اہم ضرورت ہے ، پاکستان، خصوصاً پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں ، سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے ، سولر انرجی سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں ، حکومت پنجاب عوام کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے، عوامی اداروں، رہائشی علاقوں اور دیہی کمیونٹیز کو سولر انرجی فراہم کریں گے ، پنجاب کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انتشار پھیلانے کے لیے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، عطاتارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انتشار  پھیلانے کے لیے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار پھیلانے کیلئے  گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں، اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے وفاق پر چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، شہید نوجوانوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں؟

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپان کا 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپان کا  3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپان نے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے ابھی تک پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا۔ رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ملک میں پولیو کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر، حکومت پاکستان اپنے شراکت داروں کے تعاون سے 2025 میں ایک وسیع اور اسٹریٹجک ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد بچوں میں اس مہلک بیماری کا خاتمہ کرنا ہے۔

ہر قومی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 45.4 ملین سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جاتا ہے، جس میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز، جن میں اکثریت خواتین ورکرز شامل ہیں، جو ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔

وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ جاپان کی مسلسل حمایت کے ساتھ ہم اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، جس کا مقصد 2025 کے وسط تک پولیو کیسز کو صفر پر لانا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll