تجارت

آئی ایم ایف کے 7ارب ڈالر قرض پر پانچ فیصد شرخ سو، واپسی 10 سال میں ہو گی

عالمی مالیاتی ادارے کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا، وزارت خزانہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 days ago پر Dec 12th 2024, 9:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف کے  7ارب ڈالر قرض پر پانچ  فیصد شرخ سو، واپسی 10 سال میں ہو گی

پاکستان عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالر قرض پر کتنا سود ادا کرے گا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 5 فیصد شرح سود پر قرض لیا ہے ،قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا۔

وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا ،چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔