کھیل
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پروٹیز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور جس میں اہم افریقی کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹمبا بواما کریں گے۔ جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں
کاگیسو ربادا، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ 18 سالہ فاسٹ باؤلر کفوینا مافاکا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
واضح رہے کہ کفوینا مافاکا نے رواں سال انڈر 19 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، کاگیسو ربادا، ٹریسٹان اسٹبس، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی اور ریسی وین دیر ڈیسن۔دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا۔
تفریح
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی
آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا برائے تاوان اور ہنی ٹریپ مقدمے میں مرکزی ملزمہ آمنہ شاہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت کی ،
آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے۔
عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ اس جولا ئی میں ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، جس میں آمنہ عروج نامی خاتون نے خلیل الرحمان کو گھربلا کر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں لوٹ لیا تھا،جس کے بعد خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔
کھیل
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان
ہیڈ کوچ اپنے نائب ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں، ذرائع
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان ہے۔
جیسن گلیسپی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہو رہے ہیں، اس دوران ہیڈ کوچجیسن گلیسپی نے بھی ٹیم کو جوائن کرنا تھا، مگر وہ جوائن نہیں کر رہے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اپنے نائب ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔
پاکستان
جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد پر فرد جرم عائد
اے ٹی سی نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے،شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد،میاں محمود الرشید ، عمر چیمہ اور دیگر پر فرد جرم عائد کی
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے تھانہ شاد مان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی،اور اے ٹی سی جج مناظر علی گل نےملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کی کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی،اسپیشل سنٹرل کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
تاہم ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
دنیا ایک دن پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
دنیا ایک دن پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ