پاکستان
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے
وفاقی وزیر اطلاعات استنبول میں ہونے والی اسٹارٹ کام سمٹ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ استنبول میں قیام کے دوران ترکیہ کے ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فرحتین التون سے ملاقات کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات استنبول میں ہونے والی اسٹارٹ کام سمٹ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ٹی آر ٹی ورلڈ ہیڈ کوارٹرز اور البیرک میڈیا گروپ کا بھی دورہ کریں گے، جبکہ اپنے دورہ کے دوران وہ ڈی جی انٹرنیشنل براڈ کاسٹ، سی ای او البیرک میڈیا گروپ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
کھیل
پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع
سی ای او پیس ایس ایل سلمان نصیر کا کہناہے ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے ،کیٹگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا جبکہ پی ایس ایل 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔
سی ای او پیس ایس ایل سلمان نصیر کا کہناہے ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے، تاریخی 10 واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش پیدا کرے گا ۔
تجارت
پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ
یہ ترقی پاکستان کی زرعی مشینری کی تجارت میں توسیع اور عالمی تجارتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، ٹریکٹروں کا پہلا کنسائمنٹ تنزانیہ پہنچا، جو بین الاقوامی تجارت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
کینیا-تنزانیہ کی مسائی ٹریکٹا کمپنی نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اس کی زرعی مشینری کو تنزانیہ میں متعارف کرایا جا سکے۔
اس شراکت داری میں پاکستانی صنعتکاروں اور مسائی ٹریکٹا کمپنی کے درمیان تعاون شامل ہے تاکہ پاکستانی مشینری کو تنزانیہ کی مارکیٹ میں پیش کیا جا سکے۔
پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی کی قیادت میں اس اقدام کا مقصد نئی بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی حاصل کرنا ہے۔
یہ ترقی پاکستان کی زرعی مشینری کی تجارت میں توسیع اور عالمی تجارتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ برآمد مشرقی افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
اقتصادی حکام اس بات کو پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے کی بین الاقوامی تجارت کی صلاحیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ترقی مشرقی افریقہ کے لیے زرعی مشینری کی مزید برآمدات کے دروازے کھولتی ہے۔
پاکستان
پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تیسری دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس
اس دوران سیاسی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تیسری دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آج برسلز میں منعقد ہوا۔
سیاسی مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ شفاعت علی خان نے کی، جبکہ بیلجیئم وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے دوطرفہ امور، سفیر جیرون کورمین نے کی۔
اس دوران سیاسی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں ملکوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مشاورت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
محسن نقوی کی پرویز خٹک سے ملاقات، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
کھیل 10 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کوپہلی دفعہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
-
دنیا ایک دن پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش