دنیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،وحشیانہ بمباری سے ایک ہی خاندان کے22 افراد شہید

اسرائیل بمباری سے شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار805 تک جا پہنچی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 days ago پر Dec 12th 2024, 7:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،وحشیانہ بمباری سے ایک ہی خاندان کے22 افراد شہید

غزہ میں اسررائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی مہم جاری ہے، اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے غزہ میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیت لاہیامیں وحشیانہ بمباری  کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،

غزہ کی  وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے لے کر اب تک  اسرائیل بمباری سے شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار805 تک جا پہنچی، جن میںاکثریت  بچوں  اور خواتین کی ہیں۔

جبکہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 796 فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں نے شہید کیا۔

 دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک دفعہ پھر غزہ میں جنگ بندی کے حوالے قرار داد منظور کرتے ہوئے فوری طور پر سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔