Advertisement
پاکستان

شام میں پھنسے 318 پاکستانی چارٹر طیارے کے ذریعے بحفاظت اسلام آباد پہنچ گئے

احسن اقبال نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیروت سے آنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Dec 13th 2024, 2:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شام میں پھنسے 318 پاکستانی چارٹر طیارے کے ذریعے بحفاظت اسلام آباد پہنچ گئے

شام میں پھنسے 318 پاکستانی بیروت سے چارٹر طیارے کے ذریعے بحفاظت اسلام آباد پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیروت سے آنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں کی بدولت شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا ممکن ہوا، پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے وزیر اعظم نے لبنان کے وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور ان سے مدد کی درخواست کی تھی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام سے بحفاظت پاکستان پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، شام میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی پاکستانی مشکل میں ہو گا تو وہ تنہا نہیں ہو گا۔ شام کی صورتحال کی وجہ سے پاکستانی وہاں محصور ہو گئے تھے، وزیر اعظم نے پاکستانیوں کو فوراً واپس لانے کی ہدایت کیں۔

احسن اقبال نے لبنان کے وزیر اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement
سویلین ملٹری ٹرائل کیس: اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر دی

سویلین ملٹری ٹرائل کیس: اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر دی

  • 15 minutes ago
محرم الحرام  میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

  • 4 hours ago
انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے اے این ایف کی لاہور میں خصوصی تقریب

انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے اے این ایف کی لاہور میں خصوصی تقریب

  • 40 minutes ago
دریائے سوات کے فضا گٹ کے مقام پر شدید طغیانی، سیلابی ریلہ متعدد افراد کو بہا لے گیا

دریائے سوات کے فضا گٹ کے مقام پر شدید طغیانی، سیلابی ریلہ متعدد افراد کو بہا لے گیا

  • an hour ago
مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا  آئینی بنچ ٹوٹ گیا

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ٹوٹ گیا

  • 3 hours ago
ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

  • 2 hours ago
اسرائیل کو ایران سے جنگ میں 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان

اسرائیل کو ایران سے جنگ میں 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان

  • an hour ago
خیبرپختونخوا میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس  کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • 2 hours ago
ریاستی نظام میں اصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے، فیلڈ مارشل

ریاستی نظام میں اصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے، فیلڈ مارشل

  • 3 hours ago
وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 42 minutes ago
وسطی افریقا کے ایک اسکول میں بھگدڑ مچنے سے  29 طالبعلم ہلاک

وسطی افریقا کے ایک اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طالبعلم ہلاک

  • 4 hours ago
شوریٰ کی منظوری کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ معاہدہ  معطل کرنا  لازمی  ہوگیا، ایران

شوریٰ کی منظوری کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ معاہدہ معطل کرنا لازمی ہوگیا، ایران

  • 2 hours ago
Advertisement