پنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن اور ٹیکس کیس میں معاف کرنے کے بعد جو بائیڈن پر بہت دباؤ تھا


امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن نے امریکی تاریخ میں ایک ہی دن میں تقریباً 1500 مجرمان کی سزائیں کم کر نئی تاریخ رقم کر دی،
اس سے قبل کسی امریکی صدر نے اتنی بڑی تعداد میں مجرمان کی سزاؤں کو ایک ہی دن میں کم نہیں کیا، جو بائیڈن نے عدم تشدد کے جرائم میں ملوث 39 دیگر مجرمان کی سزائیں بھی معاف کر دی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن اور ٹیکس کیس میں معاف کرنے کے بعد جو بائیڈن پر بہت دباؤ تھا۔ بائیڈن نے اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے انہیں ان افراد پر رحم کرنے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے پچھتاوے اور بحالی کا مظاہرہ کیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، یہ اقدام ان افراد کے لیے تھا جو کم از کم ایک سال سے گھروں میں سزا کاٹ رہے تھے اور جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے خاندانوں اور برادریوں میں دوبارہ ضم ہونے میں کامیابی حاصل کی۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ کموٹیشن وصول کنندگان، جنہیں کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران گھروں میں قید رہنے کی اجازت دی گئی تھی، نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں دوسرا موقع دیا جائے۔
اس اقدام پر جہاں وائٹ ہاؤس نے اس کی حمایت کی، وہیں کئی ریپبلکن مخالفین اور کچھ ڈیموکریٹک اتحادیوں نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق، وفاقی سطح پر اس نوعیت کے اقدامات اقتدار میں آنے والے صدور کے لیے ایک معمول بن جاتے ہیں، جنہیں اپنی صدارت کے اختتام پر رحم کی کارروائیاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 9 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 18 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 14 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 15 hours ago







