1947 میں راج کپور نے کئی فلموں میں اداکاری کی جن میں نیل کمل، جیل یاترا اور دلی کی رانی شامل ہیں۔


آنجہانی فلمسٹار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر راج کپور کی 100 ویں سالگرہ پشاور میں منائی گئی۔
پشاور میں کلچرل ہیریٹیج کونسل نے کپور ہاؤس میں راج کپور کی 100 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر کلچرل ہیریٹیج کونسل کے سیکریٹری شکیل وحیداللہ نے راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا۔
کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ راج کپور کی سالگرہ منانے کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کے لوگوں کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ ہماری تنظیم کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی تاریخ اور ہیریٹیج کے بچاؤ اور عوام میں آگاہی کےلیے کوئی نہ کوئی سرگرمی ہوتی رہے۔
راج کپور کی عمر تقریباً 10 سال تھی جب انھیں اپنی زندگی کی پہلی فلم ’’انقلاب‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ 1947 میں راج کپور نے کئی فلموں میں اداکاری کی جن میں نیل کمل، جیل یاترا اور دلی کی رانی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پشاور کے علاقہ ڈھکی منور شاہ میں پیدا ہوئے تھے۔ راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور بھی معروف اداکار تھے۔ لیجنڈری اداکار 1932 کو پشاور سے بمبئی (ممبئی) منتقل ہوئے۔
اداکاری کے میدان میں قدم جمانے کے بعد راج کپور نے فلم پروڈکشن اور ڈائریکشن کے میدان میں بھی قدم رکھے اور 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ بنائی، جس کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر وہ خود تھے، اور اس فلم میں انھوں نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
1949 راج کپور کی زندگی کا خوش قسمت سال ثابت ہوا، اس سال راج کپور کی فلم ’’برسات‘‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی راج کپور ہی تھے اور اس میں بھی انھوں نے اپنی بے مثال اداکاری سے شائقین کے دل موہ لیے تھے۔ فلم میں راج کپور کے ساتھ نرگس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
1990 میں راج کپور کے بیٹے رشی کپور اور رندھیر کپور جب فلم ’’حنا‘‘ بنا رہے تھے تو دونوں بھائی پشاور آئے تھے اور اپنی حویلی بھی گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق رشی کپور پاکستان سے واپسی پر اپنے ساتھ گھر کی مٹی بھی ساتھ لے گئے تھے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل





