کھیل

ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

 بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 days ago پر Dec 15th 2024, 1:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 کوالالمپور  میں کھیلے جانے والے  میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور صرف 67 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

 بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں  شامل ہیں۔

جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔