جی این این سوشل

پاکستان

سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والےمعصوم بچوں کی یادیں ، سانحہ اے پی ایس کو 10 سال بیت گئے

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس المناک واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے متحد ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والےمعصوم بچوں کی یادیں ، سانحہ اے پی ایس کو 10 سال بیت گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والےمعصوم بچوں کی یاد،دل کوپھرتڑپانے لگی، 10سال بعد دہشتگردحملےمیں اےپی ایس پشاورکےبچوں کےقتل عام کو10سال ہوگئے۔

 16دسمبر2014کوسفاک دہشتگردوں نےآرمی پبلک سکول پشاورپردھاوابولا ، اے پی ایس پشاو ر میں دہشتگردوں نےمعصوم طلباءاوراساتذہ کوگولیوں کانشانہ بنایا ،بدترین دہشتگرد حملے میں132 بچے،کئی اساتذہ اور پرنسپل سمیت149افرادشہیدہوئے ۔
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورنےپوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا، دہشتگردوں سے مقابلے میں 2افسروں سمیت 9 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے،آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا ۔
پکڑے گئے 6دہشتگردوں کوملٹری کورٹس کی طرف سےموت کی سزائیں سنائی گئیں ،سانحہ اے پی ایس کےبعدنیشنل ایکشن پلان بنایا گیا،قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا، 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول پشاور کے دلخراش سانحہ کی دسویں برسی کے موقع پر یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج کا دن ہمیں اس المیہ کی یاد دلاتا ہے جب انسانیت کے دشمنوں نے ننھے اور معصوم طالب علموں کو بے دردی سے قتل کیا۔


سانحہ آرمی پبلک سکول کی دسویں برسی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ آرمی پبلک سکول پشاور کا دلخراش واقعہ ملکی تاریخ کا نہایت اندوہناک سانحہ تھا،اس اندوہناک سانحے نے ملک میں دیر پا امن کی بنیاد رکھی اور پوری قوم، حکومت اور اداروں کو مشترکہ دشمن کے خلاف متحد کر دیا ۔


 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس المناک واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے متحد ہوئے ، حکومتی ، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا جو پرامن پاکستان کی طرف درست اور بروقت اقدام ثابت ہوا،صوبائی حکومت، صوبے کے عوام اور پوری قوم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے انتہائی صبروتحمل اور استقامت سے اپنے جگر گوشوں کی جدائی برداشت کی ہے۔

علاقائی

اسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،5 افراد  جاں بحق

مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،5 افراد  جاں بحق

اسکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے۔

پولیس حکام کہنا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گاؤں سے ہے، گاڑی اسکردو سے شینگوس جارہی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بزدار دور میں غیر قانونی طور پر خریدی گئی گاڑیوں پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف

پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 

گاڑیوں کی خریداری پر 2 ارب 12 کروڑ روپے بغیر منظوری کے خرچ کیے گئےتھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بزدار دور میں غیر قانونی طور پر خریدی گئی گاڑیوں پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پی ٹی آئی دور میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے کسی بھی فورم پر منظوری نہیں لی گئی تھی، مزید یہ کہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی تھی، گاڑیوں کی خریداری کے لئے حیرت انگریز طور پیشگی رقم ادا کردی گئی تھی،گاڑیوں کی خریداری کے لئے پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ کا سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ بنانے کا اعلان

پبلک سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں خیر مقدم کیا، وفاقی وزیرِداخلہ نے پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ کا  سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ بنانے کا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

پبلک سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں خیر مقدم کیا، وفاقی وزیرِداخلہ نے پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سیف سٹی سنٹر کا بھی دورہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کا مشاہدہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم و ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کے نظام کو خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پولیس ٹریننگ کے ضمن میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کو پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جرائم اور ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کا نظام وضع کیا ہے،حج و عمرے پر بھی خصوصی فورسز فرائض سرانجام دیتی ہیں، سعودی عرب میں تمام خصوصی فورسز کو پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll