تجارت

پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی

شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے

GNN Web Desk
Published 3 days ago on Dec 16th 2024, 5:16 pm
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی

ااسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے  شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کردی گئی۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے۔  

گورنر اسٹیٹ بینک کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نئی مانیٹری پالیسی وضع کی گئی،اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعکامیے  کے مطابق نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.90 فیصد تک گرگئی ہے، اور روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے اور معاشی اعداوشمار بہتر ہورہےہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا تسلسل جاری ہے اور یہ پانچویں بار شرح سود کم کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال شرح سود میں 9 فیصد کمی کی گئی۔