تجارت
عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
ملک میں24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے
عالمی وملکی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 2ہزار 658 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کم ہوئی تھی۔
پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف 18 دسمبر کو مصر کے سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے
وزیر اعظم قاہرہ میں ہونے والے ترقی پذیر آٹھ ممالک (ڈی-8) کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم قاہرہ میں ہونے والے ترقی پذیر ممالک کے سربراہی اجلاس ڈی 8 میں شرکت کریں گے۔
قاہرہ میں ہونے گیارہویں ڈی-8 سربراہی اجلاس کا موضوع "نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی حمایت: کل کی معیشت کی تشکیل" ہوگا۔
سربراہی اجلاس میں وزیراعظم نوجوانوں اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے تاکہ مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، جدت کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کو ترقی دینے میں مدد ملے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مصر کےدوران وزرا کا وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا،دورے کے دوران وزیراعظم کی مصر کے صدر عبدالالفتح السیسی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
کھیل
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:نیپال نے پاکستان کو شکست دے ایشیا کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا
کپتان پوجا مہاتو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
کوالالمپور:نیپال نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 105 رنز کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
،نیپال کی جانب سے کپتان پوجا مہاتو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں تین چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ خان اور قرۃ العین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 104 رنز بنائے۔ اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز کومل خان نے سب سے زیادہ 43 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والی ماہم انیس دیگر قابل ذکر شراکت دار تھیں، جنہوں نے 38 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے مہاتو نے 27 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھارت اور نیپال سے شکست کے بعد اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہرہو چکا ہے، اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان اپنا اگلا گروپ میچ بدھ کو کھیلے گا۔
دنیا
کرغزستان: صدر نے وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا
وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے
کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے۔
صدارتی انتظامیہ کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔
واضح رہے کہ عقیل بیگ جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کر نے کا فیصلہ
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب
-
دنیا 2 دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
کھیل ایک دن پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف