جی این این سوشل

دنیا

کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کی ’’فلسطینی بیگ‘‘ کے ساتھ پارلیمنٹ آمد، بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں

پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی حکومت کی بربریت پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کی  ’’فلسطینی بیگ‘‘ کے ساتھ پارلیمنٹ آمد، بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں
کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کی ’’فلسطینی بیگ‘‘ کے ساتھ پارلیمنٹ آمد، بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی پیر کے روز فلسطینی ہینڈ بیگ کے ساتھ پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں، جس پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بے جی پی ) کو مرچیں لگ گئیں۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کھل کر غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کر رہی ہیں۔

نئی دہلی میں فلسطینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عابد الرازگ ابو جزر نے پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی اور انہیں کیرالہ کے وایناڈ حلقہ سے انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔

دوسری جانب بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے پریانکا گاندھی کی وائرل تصویر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان ہمیشہ دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے، چاہے اس کا مطلب ملک کے مفادات کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس  سے قبل جون میں پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی حکومت کی بربریت پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی تھی،انہوں نے کہا کہ غزہ کے معصوم لوگوں بشمول بچوں، خاندانوں اور کارکنوں کے لیے صرف بولنا ہی کافی نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں خوفناک تشدد اور قتل و غارت پر مزید سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان

علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل آمد ، بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات نہ ہوسکی

اجازت نہ ملنے  کے باعث وہ ملاقات کئے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل آمد ، بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات نہ ہوسکی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل اجازت نہیں پہنچے تا ہم اجازت نہ ملنے  کے باعث وہ ملاقات کئے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے  وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے تاہم علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا۔

بعد ازاں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سےمتعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ہم نے کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے

وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن کریں گے نہیں، موبائل نمبر پر بھی وی پی این رجسٹریشن کی اجازت دے دی،چئیرمین پی ٹی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم نے کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے چئیرمین حفیظ الرحمان کا کہنا ہے ک ہم نےنہ  کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2024 کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ہم وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے اور آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ نہیں کہ ہم آپ سے کچھ چھپائیں گے تو چھپ جائے گا، نیشنل سکیورٹی پر پوچھا جاتا ہےکہ انٹرنیٹ کیوں بند ہے تو ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی سے متعلق سوالات پالیسی سازوں سے ہونے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے، شزہ فاطمہ کا اعتراف

ہماری حکومت نے مختلف ادوار میں طلبہ کو لیپ ٹاپس دیے، آج تک 11 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کیے جاچکے ہیں،شزہ فاطمہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے، شزہ فاطمہ کا اعتراف

 وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کرتے ہوئے  کہا کہ ملک میں   انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ فائیو جی اور فور جی کی اسپیکٹرم بہتر کی جائے گی جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں بہتری آئے گی، ان کا مزید  کہنا تھا کہ جب تمام چیزیں ٹھیک بھی ہوتی ہیں پھر بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ پاکستان میں بہتر نہیں ہوتی، اس وجہ سے فری لانسر اور آئی ٹی انڈسٹری متاثر ہوتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ پروائیڈرز سے بات ایڈوانس اسٹیج میں ہے، جب تک اسمارٹ ڈیوائسز دستیاب نہ ہوں انٹرنیٹ بے معنی ہوتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں 95 فیصد لوکل ڈیمانڈ پرلوکل مینوفیکچر اسمارٹ فونز بنائے گئے، 2024 کے پہلے 9 ماہ میں 2 جی سمیت 87 لاکھ (8.7 ملین) اسمارٹ فونز پاکستان میں بنائے گئے،ہماری کوشش ہے کہ ایسی پالیسی بنائیں کہ کچھ ہی عرصے میں اسمارٹ فونز ایکسپورٹ ہونا شروع ہوجائیں۔

شزہ فاطمہ  نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ٹیکنالوجی ہمارے لیے ایک الگ چیلنج ہے، دنیا میں ہر جگہ ریگولیٹری چیلنجز ہیں یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں ہے،بچوں کی سائبر سکیورٹی اور پروٹیکشن بھی ہماری ذمہ داری ہے، ہماری فری لانسرز سےبھی بات ہوتی ہے،کوشش ہوتی ہے ان کا ہر چیلنج حل کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے مختلف ادوار میں طلبہ کو لیپ ٹاپس دیے، آج تک 11 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll